وکلا کے گھروں میں پولیس چھاپوں کے خلاف تحصیل کچہری میں ہڑتال،پولیس کا داخلہ بند
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)وکلا کے گھروں میں پولیس چھاپوں کے خلاف تحصیل کچہری میں ہڑتال،سائیلین کو مشکلات کا سامنا،بتایا گیا ہے کہ تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نیسردار عاصم جاوید سابق سیکرٹری بار کے گھر پولیس کے غیر قانونی ریڈ اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عدالتی کاروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا جبکہ پنجاب بار کونسل نے تھانہ تتلے عالی پولیس کی رانا عادل اعجاز ایڈووکیٹ اور رانا حسن مختار ایڈووکیٹ کے گھروں پر رات کو پولیس کے چھاپوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس وکلا کو ہراساں کرنے سے باز رہے بصورت دیگر پنجاب بھر کے وکلا راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے تحصیل کچہری میں ہڑتال پر سائیلین کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔