نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں چک سادوورکاں میں با اثر افراد نےمبینہ طور پر چھپڑ پر قبضہ کر کے پانی کا رخ قبرستان کی طرف موڑ دیا جس سے قبروں کی بے حرمتی ہو رہی ہے ، ان خیالات کا اظہار آصف محمود ،نذیر احمد ورک نمبردار ،حاجی ذوالفقار احمد ورک، حاجی محمد اشرف ورک،حاجی محمد بوٹا ورک، محمد بشیرجٹ، محمد عاشق ورک ،احسان اللہ، محمد غوث وغیرہ نے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں کو دی جانے والی تحریری درخواست میں کیا انہوں نے بتایا کہ بااثر افراد نے چھپڑ پر ناجائز قبضہ کر کے نکاسی اب کا پانی بند کر دیا ہے ، نکاسی آب کا کوئی ذریعہ نہ ہونے کی وجہ سے گاوں کی نالیوں کا پانی گلیوں سے ہوتا ہوا قبرستان میں جا رہا ہے ،جس کی وجہ سے میتوں کی تدفین اور راہگیروں کو گزرے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اہل دیہہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ با اثر افراد سے چھپڑ کا رقبہ واگزار کروایا جائے اور نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے