عائشہ سلیم ویلفیئر ٹرسٹ خصوصی بچوں کیلئے نمایاں کردارادا کر رہا ہے : چیف ایگزیکٹو ٹرسٹ محمد ندیم
اسلام آباد (خبرنگار )عائشہ سلیم ویلفیئر ٹرسٹ کا اسپیشل ایجوکیشن اور سائن لینگویج کے فروغ میں نمایاں کردار۔عائشہ سلیم ویلفیئر ٹرسٹ حصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت اور سائن لینگویج کے فروغ میں شاندار خدمات سرانجام دے رہا ہے۔ ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد ندیم کی قیادت میں ادارہ اسپیشل بچوں حصوصا سماعت و گویائی سے محروم بچوں کے لئے جدید تعلیمی سہولیات فراہم کر کے ایک اہم سماجی ذمہ داری نبھا رہا ہے۔ ندیم ایک سماجی خدمت گار فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انکے والد محترم صوفی محمد سلیم ایک معروف سوشل ورکر ہیں جنہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے لئیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ وہ ممبر لوکل کونسلر اور ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر کے طور پر بھی اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی میں متعدد سکولز، کالجز، مساجد تعمیر کروائی جن سے آج ہزاروں لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ اپنے والد صاحب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ندیم صاحب بھی فلاحی کاموں میں پیش پیش ہیں اور حصوصی بچوں کی تعلیم و ترقی اور بہتری کے لئیے کوشاں ہیں۔ ادارے میں اسپیشل ایجوکیشن کے ماہرین کی زیر نگرانی میں بچوں کو نہ صرف تعلیمی نصاب سکھایا جا رہا ہے بلکہ سائن لینگویج کے ذریعے انکی عملی زندگی میں آسانی پیدا کرنے کے لئے بھی تربیت دی جا رہی ہے۔والدین اور سماجی حلقوں نے عائشہ سلیم ویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ادارے حصوصی بچوں کے روشن مستقبل کے لئے امید کی کرن ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومت اور محیر حضرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ٹرسٹ کے مشن کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تعاون کریں تاکہ حصوصی بچوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکے۔