نوشہرہ ورکاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں فرضی ملازمین کا انکشاف ,کروڑوں کی کرپشن ،بوگس ملازمین کی لسٹ اسسٹنٹ کمشنر کے ریڈار پر
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)نوشہرہ ورکاں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں فرضی ملازمین کا انکشاف،اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ کی کمپنی ورکرز کی حاضری انسپکشن،کمپنی ریکارڈ میں ورکرز کی تعداد 463،تحصیل انچارج 249ملازمین پیش کر سکا،بتایا گیا ہے کہ گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تحصیل نوشہرہ ورکاں میں سینکڑوںفرضی ملازمین کو فیلڈ میں ظاہر کرکے تنخواہوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفس میں کمپنی کے اسسٹنٹ مینجر اور تحصیل انچارج کو تحصیل بھر میں کام کرنے والے ملازمین کو آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی کمپنی ریکارڈ کے مطابق سینٹری ورکرز،سپروائزر،ڈرائیورز سمیت کمپنی کے ملازمین کی تعداد 463 ظاہر کی گئی تھی جبکہ کمپنی افسران تحصیل بھر سے 249 ملازمین کی حاضری ممکن بنا سکے جس میں سے بھی اکثر ملازمین یونیفارم کے بغیرتھے کمپنی ریکارڈ میں ظاہر کیے گئے ملازمین میں دو سو سے زائد ورکرز کی کمی سے گھوسٹ ملازمین اور بڑی کرپشن کا بھانڈاپھوٹ گیا اسسٹنٹ کمشنر جواد پیرزادہ نے رپورٹ اعلی حکام کوارسال کردی۔