میزبان گولڈن کلب کامریدکے سے جبکہ تتلے عالی کا کلاسکے سے ٹاکرا ہوگا
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)دوسرا سالانہ رانا ریاض المحمودمیموریل ہاکی ٹورنا منٹ میں آج سے سیمی فائنلز کا مرحلہ شروع ۔17 فروری کو کھیلے گئے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میزبان گولڈن ہاکی کلب نے ساہنکے ہاکی کلب کو 3،0 سے ہرایا جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں پرائم ہاکی کلب تتلے عالی نے شاہین شیخوپورہ کو پنالٹی اسٹروک پر 5،4 سے شکست دی ۔ اس سے قبل نیشنل ہاکی کلب کلاسکے نے گکھڑ ہاکی کلب کو 3،1 سے اور عالم ہاکی کلب مریدکے نیفائیو سٹار ہاکی کلب حافظ آباد کو 4،3 سے ہرا کرسیمی فائنل میں کوالیفائی کیا ۔ ٹورنا منٹ میں اب سیمی فائنلز کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔ آج 18 فروری سہ پہر 3 بجے میزبان گولڈن ہاکی کلب کا عالم ہاکی کلب مریدکے سے مقابلہ ہوگا ۔جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پرائم ہاکی کلب تتلے عالی کا کلاسکے سے مقابلہ ہوگا۔ آرگنائزر رانا سعید خاں کا کہنا ہے ۔ بہتر کارکردگی کی حامل ٹیموں نے سیمی فائنلز میں کولیفائی کیا ہے ۔آج کے دن شائقین کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ مہمانان خصوصی فاروق احمد کھاہرا صدر غربی غلہ منڈی اور محمداشرف ،منج صدر کلاتھ مرچنٹ ہونگے ۔ شائقین کو انٹرٹین کرنے کیلئے فرمان شیرازی کمنٹری کے فرائض انجام دی گے ۔ ٹورنامنٹ میں بطورِ فیلڈ ایمپائر مبارک علی گجر انٹر نیشنل ۔ملک محمد عرفان نیشنل ایمپائر اور شوکت علی مہر جبکہ ٹورنامنٹ ٹیکنکل آفیسرز اور فیلڈ جیوری کی ذمہ داریاں را نعیم اختر۔ماسٹر رسول شاہ اور محمد رضی ادا کریں گے۔