JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

اسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ وکاں کا ایکشن ،سرکاری مٹی چور پکڑے گئے

 

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اہلکاروں نے سرکاری رقبہ کی مٹی فروخت کردی،اسسٹنٹ کمشنر کا نوٹس ،ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی،بتایا گیا ہے موضع کڑیال کلاں میں سرکاری رقبہ پر شہر کے کوڑا کرکٹ کے لیے ڈمپنگ پوائنٹ بنایا گیا جہاں سے گوجرانوالہ  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں نے سرکاری مشینری کی مدد سے سینکڑوں ٹرالی سرکاری مٹی ارد گرد کے دیہاتوں کے رہائشیوں کو فروخت کردی اطلاع ملنے پراسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ  کڑیال کلاں پہنچ گئے کڑیال کلاں کے رہائشیوں نے مطالبہ کیاکہ آبادی کے ساتھ واقع سرکاری اراضی پر ڈمپنگ پوائنٹ بنانے سے سینکڑوں افراد متاثر ہورہے ہیں ڈمپنگ پوائنٹ کو آبادی سے دور منتقل کیاجائیکڑیال کلاں کے رہائشی وقار بلوچ ایڈووکیٹ نے انکشاف کیا کہ ڈمپنگ پوائنٹ پر آٹھ ایکڑ رقبہ سرکاری ہے جسے 1978 میں بھٹو کالونی اور جناح کالونی کے نام سے پلاٹوں کی صورت عوام کو منتقل کیا گیالیکن 1996 میں پلاٹوں کی منتقلی کینسل کر دی گئی چار ایکڑ سے زائد رقبہ پر بااثر افراد نے ڈیرے اور مویشیوں کی حویلیاں بنا رکھیں ہیں جبکہ ملحقہ رقبوں کے مالکان نے بھی سرکاری اراضی کو اپنی زمینوں میں شامل کررکھا ہے جبکہ سرکار کے پاس چار ایکڑ سے بھی کم رقبہ موجود ہے موقع پر بابر شہزاد بلوچ ،خالق بلوچ ،اخلاق بلوچ وغیرہ نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں سے سستے داموں مٹی خریدنے کرنے کے ویڈیو بیانات ریکارڈ کروائیاسسٹنٹ کمشنر جوادحسین پیرزادہ نے کوڑا کی متبادل جگہ پر منتقلی،قابضین سے جگہ کی واگزاری اور مٹی سکینڈل میں ملوث کمپنی کے افراد کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة