JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

ڈی جی پاسپورٹس نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو اچھی خبر دیدی


ڈی جی پاسپورٹس نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو اچھی خبر دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ملک بھر میں پاسپورٹس کے بروقت اجرا کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام شہروں میں پاسپورٹس ڈیلیوری کانٹرز 24 گھنٹئے فعال رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے تمام زونل ہیڈز کو جاری کیے گئے احکامات میں کہا گیا ہے کہ شہری اب ملک بھر کے 227 پاسپورٹ دفاتر میں کسی بھی وقت پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ فیصلہ شہریوں کو پاسپورٹس کا بروقت اجرا یقینی بنانے کے لیے کیا گیا اور اس وقت ملک بھر میں پاسپورٹ کا بیگ لاک مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ شہری اپنے پاسپورٹس وصول کرنے کے لیے متعلقہ آر پی او کا رخ کریں اور پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کی صورت میں شہری ہمیں لازمی آگاہ کریں۔




نامای میلپیغام