JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکا پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا امکان۔



کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو رواں ہفتے پارٹی عہدے سے 

 استعفی دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔رائٹرز کے مطابق  کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو لبرل پارٹی کے رہنما کے طور پر جلد مستعفی ہو جائیں گے، جسٹن ٹروڈو سے استعفے کا اعلان رواں ہفتے قومی کاکس کے اہم اجلاس سے پہلے متوقع ہے۔

یاد رہے گزشتہ سال دسمبر میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ جسٹن ٹروڈو پر اپنے ہی قانون سازوں کی جانب سے استعفی دینے اور کسی اور شخص کو اقتدار سونپنے کا دباو بڑھ رہا ہے۔پچاس سے زیادہ لبرلز اراکینِ پارلیمنٹ اس بات پر متفق ہیں۔

نو سال تک اقتدار میں رہنے والی حکمراں جماعت لبرلز کو مہنگائی اور ہاوسنگ بحران کی وجہ سے آئندہ الیکشن میں عوام کے غم و غصے کا سامنا ہے۔جسٹن ٹروڈو کو مستعفی ہو جانا چاہیے، واضح رہے کہ ٹروڈو 2013 سے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے رہنما ہیں۔

اور وہ 2015 سے اب تک 9 سال تک کینیڈا کے وزیر اعظم
رہے ہیں، پارٹی کے آئین کے تحت رہنما کسی بھی وقت اپنا استعفی پیش کر سکتا ہے۔ تاہم، ٹروڈو نے اب تک اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے کہ وہ کسی وقت رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو جائیں۔


نامای میلپیغام