JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوں میں نو جوان لڑکی کو چھیڑنے اور تشدد کرنے پر مقدمہ درج

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر) منگوکی: نوجوان کی 19 سالہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ اور نازیبا حرکات، گھر بتانے پر ماں بیٹی پر تشدد۔تفصیلات کے مطابق منگوکی کی رہائشی 19 سالہ لڑکی (ل) دودھ لینے کے لئے گھر سے نکلی کہ مبینہ طور پر راستہ میں کھڑے نوجوان نے لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کی اور آوازیں کستا رہا۔ لڑکی  کے اپنی والدہ کو بتانے اور والدہ کے منع کرنے پر واجد علی اپنے ساتھیوں قاسم علی ، وقاص شریف اور سجاد سمیت متاثرہ خاندان کے گھر آیا اور چاروں ملزمان نے متاثرہ ماں بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ خاتون نصرت بی بی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ ملزمان واجد علی اور قاسم علی نے ان کی بیٹی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور نہ مناسب رویہ اختیار کیا اور ان کے روکنے پر انہیں ڈنڈوں اور سوٹوں سے مارا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


نامای میلپیغام