نوشہرہ ورکا ں :ستھرا پنجاب پروگرام کی افتتاحی تقریب ، خاکربوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں نوشہرہ ورکاں میونسپل کمیٹی ہال میں افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب میں حاجی مدثر قیوم ناہراسابق ایم این اے ،ممبرصوبائی اسمبلی عرفان بشیر گجر،سیٹھ شکیل اسلم سمیت دیگرسیاسی شخصیات مہمان خصوصی تھے مہمانوں کے تقریب میں پہنچنے پر تھانہ چوک میں سینٹری ورکروں نے شاندار استقبال کیا مدثر قیوم ناہرا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ستھراپنجاب پروگرام کے تحت شہر و دیہات میں یکساں صفائی پر عملدرامد کیا جائے گا وزیراعلی مریم نواز عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں پنجاب حکومت عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کرے گی عرفان بشیر گجر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں عوام کو بنیادی حقوق کا خیال رکھا اورمسلم لیگ ن ہی عوام کی برسوں کی محرومیوں کاازالہ کرے گی۔