JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

امریکہ میں طوفانی سردی ، نظام زندگی معطل،کینٹکی اور ورجینیا میں الرٹ جاری۔


 امریکہ میں طوفانی سردی ، نظام زندگی معطل،کینٹکی اور ورجینیا میں الرٹ جاری۔

امریکہ میں دہائی کے سب سے سرد موسم اور سرد ترین درجہ حرارت کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا۔نیشنل ویدر رپورٹس کے مطابق امریکہ کے وسط سے شروع ہونیوالا طوفان اگلے دو دنوں میں مشرق کی طرف بڑھے گا۔

انتظامیہ کی جانب سے کینٹکی اور ورجینیا کی ریاستوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ امریکہ کے کچھ حصوں بشمول مسی سپی اور فلوریڈا میں شدید سردی کی لہر سے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے۔جہاں سخت سردی اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہوسکتا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی، بالٹی مور اور فلاڈیلفیا سمیت آج سے پیر تک برفباری کی توقع ہیجبکہ ورجینیا کے کچھ حصوں میں 5 سے 12 انچ کے درمیان برفباری ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2011 کے بعد یہ جنوری سرد ترین جنوری بن سکتا ہے۔سردی کی شدت ایک ہفتے تک برقرار رہے گی۔


نامای میلپیغام