JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاوں میں زمیندار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا


 نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )زمیندار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔بتایاگیا ہے کہ نواحی گائو ں گوہڑی کارہائشی زاہد محمود اپنے ڈیرے سے رفع حاجت کیلئے باہر نکلا تو دیوارکے ساتھ موجود نامعلوم افراد نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی، زاہد محمود چھاتی اورجسم کے دیگر حصوں پر گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا، فائرنگ کی آواز سن کر اہلخانہ باہر نکلے تو زاہد محمود کی لاش زمین پر پڑی تھی جبکہ تینوں ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے ۔ ورثا کے مطابق انکی کسی سے کوئی دشمنی نہیں، وقوعہ کی اطلاع پر نوشہرہ ورکاں پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد جمع کرنے کے بعد لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس نے مقتول کے والد محمد شفیع کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔



نامای میلپیغام