آئی ٹی کے میدان میں ایک اور انقلابی اقدام، ای آکشن کا سسٹم متعارف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ معدنیات کا آئی ٹی کے میدان میں ایک اور انقلابی اقدام، کرپشن کے خاتمے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ای-آکشن کا سسٹم متعارف کرا دیا گیا۔
صوبائی وزیر معدنیات شیر علی گورچانی کا پنے بیان میں کہنا تھا کہ مینوئل آکشن سے ٹھیکداروں کو بلیک میل کیا جاتا تھا، محکمہ معدنیات میں بدعنوانی اور بلیک میلنگ کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں، ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ٹھیکیداروں کو ای-آکشن کے حوالے سے ٹریننگ دیں گے۔
اب جو بھی آکشن کو ون کریگا اسی کو کنٹریکٹ دیا جائے گا،اگر اس ایک محکمے کو پوری نیک نیتی سے چلایا جائے تو پورے پاکستان کا قرض اتر سکتا ہے، منرل گارڈز کی تعیناتی کے بعد محکمہ معدنیات کا ایک بھی ذرہ چوری نہیں ہونے دونگا،محکمہ معدنیات پنجاب کا اہم ترین محکمہ ہے، بدقسمتی سے اس پر توجہ نہیں دی گئی۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سابق دور حکومت میں ہر چیز کا ریٹ مقرر تھا، سابق وزیر معدنیات پنجاب ملک چھوڑ کر بھاگ گیا ہے، ہماری حکومت ہر محکمے کی بہتری کے لئے اربوں روپے کے منصوبے لا رہی ہے، ہم اپنے اس دور حکومت میں اس محکمے کو پنجاب کا بہترین محکمہ بنا دیں گے۔
شیر علی گورچانی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ اس محکمے میں شفافیت لانی ہے، محکمہ معدنیات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ہر حد تک جاں گا۔