نوشہرہ ورکاں ملزم نے دوکان میں گھس کر سولہ سالہ نوجوان کو فائر مار کر شدید زخمی کردیا
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)موٹر سائیکل سوار افراد نے سولہ سالہ نوجوان کو ٹانگوں میں فائر مار کرشدیدزخمی کردیا،بتایاگیا ہے کہ محلہ شمالی مسجد کے قریب دو موٹر سائیکل سوار افراد نے سولہ سالہ نوجوان عون محمد کوٹانگوں میں فائر مار کر شدیدزخمی کردیا عون محمد تعاقب میں لگے ملزمان سے جان بچانے کے لیے قریبی دوکان صدیق سویٹس میں داخل ہوا لیکن ملزم مدثر ساکن بدورتہ دوکان کے اندر گھس گیااور فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کر کے فرار ہوگیا فائرنگ سے اندورن شہر میں خوف وہراس پھیل گیا نوجوان کو اہل محلہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ریفرکردیاگیا۔