JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

سعودی عرب جانے والے افراد کے لیے پولیو کارڈ لازمی قرار

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )سعودیہ عرب جانے والے افراد کے لیے پولیو کارڈ لازمی قرار،ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنلائن پولیو کارڈ کی سہولت موجود نہ ہونے پر مسافروں کو مشکلات کاسامنا،بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان سے سعودی عرب میں داخل ہونے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو کارڈ لازمی قرار دے دیا سعودی عرب جانے والے مسافروں کو سفر سے ایک ماہ قبل لازمی ویکسنیشن کروانا ہوگی ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں آنلائن پولیو کارڈ کی سہولت میسر نہ ہونے پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے چئیرمین پریس کلب شیخ منیر احمد آزاد نے ڈپٹی کمشنر نوید احمد سے مطالبہ کیاکہ نوشہرہ ورکاں کے عوام کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آن  لائن پولیو کارڈ کی بند کی گئی سہولت کو بحال کیا جائے تا کہ عوام کو مقامی سطح پر آن لائن پولیو کارڈ بھی میسر ہو سکے 


نامای میلپیغام