JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے سالانہ انتخابات مکمل حسن ولائت تارڑ صدر جبکہ علی حسن نواز ورک جنرل سیکرٹری منتخب

 نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ) تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے سالانہ انتخابات میں حسن ولائت تارڑ صدر جبکہ علی حسن نواز ورک جنرل سیکرٹری منتخب تفصیلات کے مطابق تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے سالانہ انتخابات میں حسن ولائت تارڑ 202ووٹ لیکر صدر منتخب جبکہ ان کے مد مقابل چوہدری ظفرا قبال ہنجرا کو 119ووٹ ملے ۔جنرل سیکرٹری کی سیٹ پر کاٹنے دار مقابلے کے بعد علی حسن نواز ورک ایک ووٹ کی برتری سے جنرل سیکرٹری کامیاب قرار پائے انہوں نے 161ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل رائو بہادر حسین نے زبردست مقابلہ کرتے ہوئے 160حاصل کیے ۔نائب صدر کی سیٹ پر عمر فارو کھوکھر نے180ووٹ حاصل کر کے جیت اپنے نام کی جبکہ ان کے مدمقابل عمر مجید سندھو 142ووٹ حاصل کر سکے ۔جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر173ووٹ حاصل کر کے رانا نعمان اسلم کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل زین العابدین 144ووٹ حاصل کر سکے ۔سیٹھ سفیان علی فنانس ، مس شیزہ عمبرین ، لائبریری سیکرٹری اور نفیس امان اللہ سدھوآڈیٹر کی سیٹ پر پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں ۔پولنگ کا عمل صبح9بجے سے شروع ہو کر شام5بجے تک جاری رہا ۔کل367ووٹوں میں سے 324ووٹ کاسٹ ہوئے اور2ووٹ مسترد تصور کیے گئے ۔ جیتنے والے امیدواروں کے سپورٹرز کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔اس موقع پر سیکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات  کیے گئے تھے ۔پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس اور ریسکیو 1122کے جوانوں نے بھی اپنی ڈیوٹی سر انجام دی۔


نامای میلپیغام