JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

تعلیم ڈسپلن کی خلاف ورزی، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 9 طلبا کو نکال دیا



  تعلیم ڈسپلن کی خلاف ورزی، پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے 9 طلبا کو نکال دیا

ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کا ڈسپلن کی خلاف ورزی پر طلبا کے خلاف ایکشن کا آغاز، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر ڈسپلنری کمیٹی نے طلبا کے خلاف بلا امتیاز کارروائی شروع کر دی۔


تفصیلات کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی نے مختلف واقعات میں ملوث 9 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا، کمیٹی  نے 2 طلبا کو ایک تعلیمی سال کیلئے برطرف کر دیا، یونیورسٹی سے نکالے گئے 9 طلبا یونیورسٹی کے کسی پروگرام میں داخلہ نہیں  لے سکیں گے۔


ڈسپلنری کمیٹی کی طرف سے نکالے گئے 9 طلبا میں محمد مزمل، ملک اسجد رحمان، حسن ارشد ،عمر خلیل، عمار امجد، منیب ریاض، عبدالرحمان خان، غضنفر علی اور محمد ہارون ارشد شامل ہیں۔


کمیٹی نے شمس اللہ اور اکرام اللہ پر ایک تعلیمی سال کے لئے پابندی عائد کی۔


کمیٹی ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔


وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی ہدایت پر بغیر کسی دبا کے بلا امتیاز کارروائی کی گئی، دیگر واقعات میں ملوث طلبا کے خلاف ڈسپلنری کارروائی جاری ہے۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة