JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

تبت ،نیپال ، بھارت میں خوفناک زلزلہ ، 32 افراد ہلاک ، متعددعمارتیں تباہ



 تبت ،نیپال ، بھارت میں خوفناک زلزلہ ، 32 افراد ہلاک ، متعددعمارتیں تباہ

نیپال، تبت ،بھارت میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کئی عمارتیں گر گئیں جبکہ 32 افراد ہلاک اور 38 زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آج صبح چین کے علاقے تبت، نیپال، بھارت کے شمال اور شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق چین کے مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 9 بج کر 5 منٹ پر آیا۔چین کے زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق چین میں اس کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 10 کلو میٹر بتائی جا رہی ہے۔

چینی نیوز ایجنسی کے مطابق تبت کی ٹنگری کاونٹی میں گاوں میں گھروں کے گرنے سے شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔دوسری جانب بھارتی ریاست بہار میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.1 رہی۔

بھارتی مقامی وقت کے مطابق زلزلہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر آیا جس کی شدت سے 5 سیکنڈ تک عمارتیں لرزتی رہیں، تاحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة