محمد نوید نوری تحصیل صدر اور افضل وریاہ جنرل سیکرٹر ی منتخب
سٹی صدر ابوبکر مصطفائی اور جنرل سیکرٹری کیلئے حافظ یوسف کا انتخاب
نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار)مصطفائی تحریک تحصیل و سٹی کا 2025 کیلئے انتخابی اجلاس منعقد ہوا ۔جس میں کثرت رائے سے تحصیل صدر محمد نوید نوری اور جنرل سیکرٹری محمد افضل وریا منتخب ہوئے ۔ سٹی نوشہرہ ورکاں کیلئے صدر محمد ابوبکر مصطفائی اور جنرل سیکرٹری حافظ محمد یوسف کا انتخاب کیا گیا ۔ نو منتخب قیادت دیگر عہدیداران کا انتخاب باہم مشورہ سے کریں گے منتخب ہونے والے رہنماں نے تنظیم کے کام کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کیا اور مصطفائی معاشرے کے قیام جو ہر انسان کے لیے امن و سلامتی، عدل و انصاف اور فلاح و نجات کا ضامن ہے کیلئے عملی جدو جہد کرنے کا عندیہ دیا ۔،محمد اقبال قاسم ضلعی صدر مصطفائی تحریک نے انتخابی اجلاس کی صدرات کی۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل حافظ محمد قاسم مصطفائی نے خصوصی شرکت کی،اجلاس میں نوشہرہ ورکاں پریس کلب کے نومنتخب سینئر نائب صدر ڈاکٹر بشارت علی، جنرل سیکرٹری خالد نذیر مصطفائی،ارشادنجم انچارج شعبہ سپورٹس اینڈ کلچر، فیصل غوث بھٹہ کو سیکٹری اطلاعات و نشریات بننے پر مبارکباد دی۔ اجلاس مین میاں عمران سلیم پرنسپل المشرق سکول آف سائنس، رانا محمد ارشد جاذب ڈائریکٹر الائیڈ سکول برانچ (ایمن آباد) اراکین مصطفائی تحریک میاں شفقت ندیم ،حافظ فضل الہی، علامہ تنویر رضوی ،حافظ عدیل قادری، نوید بلوچ،طارق بلوچ ،مہر عظیم اور دیگر نے شرکت کی۔