JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

نوشہرہ ورکاں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ،شہری پریشان

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر )نوشہرہ ورکاں آوارہ کتوں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا گلیوں اور محلوں میں کتوں کے غول دندناتے پھرتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ ورکاں اور اسکے گردو نواح میں آوارہ کتوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ بچوں اور بزرگوں کو گھر سے نکلنے میں مشکلات کا سامنا ۔ متعدد بار آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچے بزرگ اور خواتین زخمی ہو چکے ہیں ۔ خصوصا فجر کی نماز وقت کتے گلیوں اور سڑکوں پر آزادانہ گھومتے ہیں جس کی وجہ سے مساجد جاتے بزرگوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے عوامی حلقوں کا کہنا کہ ہم تحصیل انتظامیہ سے اس بات کی اپیل کرتے ہیں کہ کتوں کو تلف کیا جائے تاکہ شہری ان سے محفوظ رہ سکیں۔


نامای میلپیغام