JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

شہر میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ

گوجرانوالہ میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ ،سگنل فری روڈ کی تعمیر کے بعد الیکٹرک بس اور بی آر ٹی شروع کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں چن داقلعہ سے عزیز کراس چوک تک سگنل فری روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔بارہ کلومیٹر لمبی سگنل فری روڈ پر نو یو ٹرن بنائے جائیں گے ۔جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام رکاوٹوں کو مختلف محکموں کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے ۔اس منصوبہ پر ساڑھے چار ارب روپے لاگت آئے گی۔منصوبہ مکمل ہونے کے بعد جی ٹی روڈ پر فور لین میں ٹریفک رواں دواں ہوگی جہاں یوٹرن ہوگا وہاں پانچویں لائن کو شامل کیا جائے گا۔ منصوبہ کی تکمیل کے بعد گوجرانوالہ سے ٹریفک کے مسائل کا خاتمہ ہوگا ۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ سگنل فری کوری ڈور گوجرانوالہ کے شہریوں کے ٹریفک کے مسائل کے حل کے لیے بہت ضروری ہے ۔سگنل فری روڈ منصوبہ کے مکمل ہونے کے بعد یہاں الیکٹرک بس اور بی آرٹی سروس شروع کی جائے گی جس پر کام جاری ہے ۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة