JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

بالائی اور میدانی علاقے سخت سردی کی لپیٹ میں ،بلوچستان میں پانی جم گیا

راولپنڈی (نیوزڈیسک)ملک بھر میں شدید سردی کی لہر ، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کے بعد تالاب، جوہڑ اور سڑکوں پر پڑا پانی بھی جم گیا۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردہوائیں چلنے کی وجہ سے ضلع قلات میں پارہ منفی 7 ، کوئٹہ، زیارت میں منفی6 اور نوکنڈی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت ،قلات اور چاغی میں پارہ کئی روز سے نقطہ انجماد سے نیچے ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتے تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، قلعہ عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور ژوب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔


نامای میلپیغام