بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ہونے کے باوجود رہائی ممکن نہیں، آئی جی پنجاب نے بانی پی ٹی آئی پر درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی تھیں،
سرکاری وکیل فرخ لودھی نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی پر پنجاب پولیس نے کل53مقدمات درج کر رکھے ہیں، لاہور میں بانی پی ٹی آئی پر21مقدمات درج ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں19مقدمات، گوجرانوالا میں ایک، شیخوپورہ سات جبکہ فیصل آباد میں5مقدمات درج ہیں۔