JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائینگے

لاہور :وزیراعظم شہباز شریف2روزہ دورے پر آج سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مشرق وسطی کی صورتحال پر کانفرنس میں شرکت کریں گے، مشرق وسطی کی صورتحال پرغور کیلئے سعودی عرب کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف آج (10نومبر)کو ریاض پہنچیں گے، کل عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں فلسطین، لبنان سمیت خطے کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اسلامی ممالک کے رہنما مشرق وسطی کی صورتحال پر تجاویز دیں گے۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة