JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

پی ٹی آئی احتجاج کی کوریج کے دوران صحافیوں سے بد تر سلوک کرنے والا کون ؟

اسلام آباد (پریس ریلیز) اسلام آباد پولیس کی جانب سے دوران کوریج نمائندہ ڈان ٹی وی طاہر نصیر کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کی پر زور مذمت۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری پیغام میں نمائندہ ڈان نیوز طاہر نصیر پر اسلام آباد پولیس کے دوران کوریج تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افسوسناک واقعہ کی فی الفور تحقیقات کروائی جائیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے  متاثرہ صحافی طاہر نصیر کے مطابق ڈھوک کالا خان کے مقام پر دوران کوریج ان سے پولیس کی جانب سے پریس کارڈ دکھانے کا مطالبہ کیا گیا، کارڈ دکھانے پر پولیس نے ان کا نہ صرف پرس چھین لیا بلکہ سوال کرنے پر سب انسپکٹر نے تھپڑ مارے اور شیل کے بٹ سے تشدد بھی کیا، پولیس کی جانب سے طاہر نصیر سے موبائل فون بھی چھیننے کی کوشش کی گئی، صدر اسلام آباد کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن قمر المنور نے آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ پولیس اہلکاروں کو فی الفور معطل کرتے ہوئے شفاف تحقیقات یقینی بنائیں اور صحافیوں کے لیے پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کریں۔


الاسمبريد إلكترونيرسالة