فائبر آپٹیکل کٹ گئی، موبی لنک سروس متاثر، ٹیمیں روانہ
سندھ(نیوز ڈیسک)نوشہروفیروز سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں موبلنک (جیز)نیٹ ورک آف لائن ہونے سے صارفین پریشان۔نیٹ ورک جام ہونے کی وجہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے رابطہ کرنے پر کمپنی کے سینیئر عہدے دار نے بتایا ہے کہ شہر کو ملانے والی فائبر اپٹیکل دو جگہ سے کٹ گئی ہے جس کے باعث نیٹ ورک جام ہونے کی اطلاع ہے تاہم ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جو کہ نیٹ ورک کو بحال کرانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔