JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

بشری بی بی کی طبیعت ناساز ،بری خبر آگئی

پی ٹی آئی کی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نیکہا کل رات ڈینٹسٹ نے بشری بی بی کا چیک اپ کیا، بشری بی بی کو شدید انفیکشن ہوا ہے،انفیکشن کی وجہ سے بشری بی بی کے کان سے خون آرہا تھا،بشری بی بی کے مزید ٹیسٹ آج ہونگے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس آج پشاور میں طلب کر لیا ہے۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بشری بی بی رہائی کے بعد اجلاس کی سربراہی کریں گی ۔ وہ شبلی فراز اور علی امین گنڈا پور کے ساتھ سیاسی معاملات دیکھیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ عمر ایوب، شبلی فراز اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں طلب کیا گیا ہے۔ بشری بی بی پارٹی کے مقدمات پر بریفنگ لیں گی۔پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت اجلاس میں شرکت کیلئے آج شام تک پشاور پہنچے گی۔



نامای میلپیغام