لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب کی دھی رانی،سب سے اچھی سب سے سیانی، وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب دھی رانی پروگرام شروع۔تفصیلات کیمطابق وزیر اعلی مریم نوازشریف کی طرف سے اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی،ہر جوڑے کے20مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔ضروری فرنیچر، گھریلواستعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کاتحفہ پیش کیا جائیگا,اجتماعی شادیوں کے لئے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئیں۔
پنجاب دھی رانی پروگرام میں شمولیت کے کے لئے درخواستیں آن لائنcmp.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہے،پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے وزیر اعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312بھی قائم کردی گئی۔دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لئے درخواست دہندگان کوخصوصی ٹیمیں گھر جار کر تصدیق کرے گی۔
Eligibility Criteria
لڑکیاں جو یتیم / بے سہارا / معذور / معذور افراد کی بیٹیاں ہیں، جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو •
درخواست دہندہ دلہن کا والد، والدہ یا سرپرست ہو سکتا ہے یا خود دلہن ہو سکتی ہے •
درخواست دہندہ پنجاب کا رہائشی ہونا ضروری ہے •
اگر زیادہ درخواستیں موصول ہوتی ہیں تو درخواست دہندگان کا انتخاب الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے کیا جائے گا •
(غیر شادی شدہ ہونے کا بمع اجتماعی شادی تقریب میں شرکت کے لیے آمادگی) بیانِ حلفی •
- Girls who are destitute / orphan / Persons with Disabilities (PWDs) / daughter of a PWD of ages between 18-40 years
- Applicant can be the father or mother or guardian of the bride or the bride herself
- Must be domiciled in Punjab
- In case of more applications, selection of the applicants shall be made through electronic balloting.
- Affidavit (regarding being unmarried and willingness to participate in the collective wedding ceremony)