JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن غیر قانونی سٹال ہٹا دئیے گئے

نوشہرہ ورکاں :کڑیال روڈ پر تجاوزات کے خلاف میونسپل کمیٹی عملہ کا  گرینڈ آپریشن،غیر قانونی سٹال ہٹا دیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی عملہ نے تجاوزات کو ختم کرنے کے لیے کاروائی کی ۔متعدد دکانوں کے آگے سے پھٹے ریڑھیاں وغیرہ اٹھا کر انتظامیہ نے اپنے قبضے میں لے لیے سڑک کی حدود میں لگائی جانے والی ریڑھیاں بھی اٹھا لی گئیں۔ تجاوزات کرنے والے متعدد دکانداروں کو بھاری جرمانے بھی کیے گئے ۔شہریوں نے روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کیخلاف اسی طرح اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔اس آپریشن میں سی او میونسپل کمیٹی اور انکروچمنٹ انسپکٹر اور دیگر ٹیم نے حصہ لیا ۔






نامای میلپیغام