JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

اسلام آباد کرائم اینڈ انٹر ئیر رپورٹر ایسوسی ایشن کی باڈی نے حلف اٹھا لیا


اسلام آباد (خصوصی نیوزرپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا ۔ ایکسپریس نیوزکے رپورٹر نعیم اصغر نے نائب صدر کے عہدے کا حلف اٹھایا، وزیر داخلہ نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز اسلام آباد میں کریمنل مافیا کی نشاندہی کریں ، امید ہے ایسوسی ایشن پیشہ وارانہ صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ۔ حلف برداری کی تقریب وزارت داخلہ میں منقعد ہوئی ، چئیرمین شکیل قرار ، وائس چئیرمین نعیم جنجوعہ ، صدر قمر المنور اور سیکرٹری جنرل ذوالقرنین حیدر نے حلف اٹھایا ۔ حلف اٹھانے والوں میں سنئیر نائب صدر عادل تنولی ، نائب صدور نعیم اصغر ، بلال آفریدی ، سیکرٹری انفارمیشن ناصر بٹ اور سیکرٹری خزانہ ثاقب سید بھی شامل ہیں ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز اور وزارت داخلہ کو چولی دامن کا ساتھ ہے۔ کرائم اینڈ انٹرئیر رپورٹرز اسلام آباد میں کریمنل مافیا کی نشاندہی کریں ۔ امید ہے ایسوسی ایشن پیشہ وارانہ صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ، محسن نقوی نے صحافیوں کی دوران کوریج حفاظت یقینی بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی٫دوسری جانب پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد کرائم ایند انٹیرئیر رپورٹر اہسوسی ایشن کی نو منتخب  کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ کرائم رپورٹرز جرائم کے خلاف توانا آواز بن کرکام کریں گے اور کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے



نامای میلپیغام