نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ15دنوں کے درمیان پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمتیں بالترتیب تقریبا1.5ڈالر اور2.5ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہیں، موجودہ ٹیکس ریٹس اور شرح تبادلہ کے حساب سے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں بالترتیب3روپے اور2روپے30پیسے فی لیٹر کی تنزلی ہوسکتی ہے۔
حکام نے بتایا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی اوسط فی بیرل قیمت77.5ڈالر کے مقابلے میں76ڈالر پر آگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی بیرل نرخ86.5ڈالر سے کم ہو کر84ڈالر فی بیرل ریکارڈ کیے گئے ہیں۔موجودہ15روز کے دوران پیٹرول اور ڈیزل دونوں پر امپورٹ پریمیم8.7ڈالر اور 5ڈالر فی بیرل پر مستحکم رہا ہے۔اس وقت پیٹرول کی ایکس ڈپو فی لیٹر قیمت 247روپے3پیسے اور ڈیزل کے ایکس ڈپو نرخ 251روپے 29پیسے فی لیٹر ہیں۔