نوشہرہ ورکاں کے نواحی گائوںمیں سڑک کنارے نامعلوم شخص کی نعش برآمد
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)سڑک کنارے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ،بتایاگیا کہ نواحی گاں ڈھلو باشہ اور حیدری چوک کے درمیان سے نامعلوم پچاس سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی ریسکیو 1122نے اطلاع ملنے پر نعش کو مقامی ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو زرائع کے مطابق چوٹوں کے نشانات سے بظاہر متوفی کی موت کی وجہ موٹرسائیکل سے گرنامعلوم ہوتا ہے مقامی پولیس نے متوفی کی شناخت کے لیے کاروائی کاآغاز کردیا۔