سکھ یاتریوں کی آمد متوقع،بہتر انتظامات کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے سکھ یاتریوں کی رواں ماہ گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد آمد متوقع، صفائی ستھرائی، سیکیورٹی، ہیلپ وہیلتھ ڈیسک، پینے کا صاف پانی، بیٹھنے کا مناسب انتظامات اور تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کئے جائیں گے ،انتظامات کو قبل از وقت مکمل کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر حلیمہ منیر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیذ منصور، سی او ضلع کونسل خرم وڑائچ، ڈی او ایمرجنسی ڈاکٹر رفعت ضیا، سول ڈیفنس آفیسر فرحت عباس، ڈی ایچ او ڈاکٹر عادل، ہائی ویز، گیپکو، متروکہ وقف املاک بورڈ، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس سمیت دیگر افسران شریک تھے ۔