JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


ہوم

موسم بدلتے ہی گیس لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)سوئی گیس کمپنی نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی نوشہرہ ورکاں  اورگردو نواح کے مکینوں کو گیس سے محروم کر دیا ۔ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے گھروں میں خواتین کو تینوں اوقات میں ناشتہ اور کھانا بنانے میں دشواری کا سامنا کر نا پڑتا ہے ،چھٹی کے روز بھی پورا دن گیس غائب رہتی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کھانا ہوٹلوں سے مہنگے داموں منگوانا پڑتا ہے ،صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کی وجہ سے طلبا و طالبات کو بغیر ناشتہ کے سکول و کالج جانا پڑتا ہے یا باہر سے ناشتہ کرنا پڑ تا ہے ۔ خواتین کا کہنا ہے کہ پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے بمشکل گزارا ہو رہا ہے ۔ صارفین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ صبح ،دوپہر اور شام کھانا بنانے کے اوقات میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے تا کہ مشکلات کم ہو سکیں ۔




نامای میلپیغام