پیزاڈلیوری بوائے سے بدفعلی کی کوشش،مقدمہ درج
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)پیزاڈلیوری بوائے سے بدفعلی کی کوشش،مقدمہ درج،بتایاگیا ہے کہ مقامی پیزاشاب پر کام کرنے والا نوجوان قدیر رات دس بجے چھٹی کرکے گھر جا رہاتھا کہ حنظلہ ساکن چاندکالونی اور حماد ساکن عابدآباد نے قدیر کو گھر چھوڑنے کے بہانے پر موٹرسائیکل پر بٹھا لیا اور اپنے ڈیرہ پر لیجا کر زبردستی بدفعلی کی کوشش شروع کردی قدیر نے بھاگ کراپنی جان بچائی اور پولیس کو کال کردی پولیس پہنچنے سے قبل ملزمان فرار ہوگئے مقامی پولیس نے متاثرہ نوجوان کے والد امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کاروائی کاآغاز کردیا