دی ارقم سکول کی فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی
نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر)دی ارقم سکول میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی کا انعقاد۔دی ارقم سکول میں فلسطین پر اسرائیلی مظالم کے ایک سال مکمل ہونے پر اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سکول کے طلبا اور اساتذہ کی نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "فلسطین زندہ باد" اور "ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں" جیسے نعرے درج تھے۔اس موقع پر سکول کے پرنسپل میاں آصف نے کہا، "یہ ریلی فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہماری یکجہتی کا اظہار ہے۔ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ ہم اساتذہ اور طلبا کے ساتھ مل کر فلسطینی عوام کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں اور دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ظلم و جبر کو ہم کبھی قبول نہیں کریں گے۔"ریلی میں شریک طلبا نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ طلبا نے کہا کہ ہم فلسطینی بچوں کے دکھ کو سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دنیا ان کی مدد کرے۔ ہم امن چاہتے ہیں اور فلسطین کی آزادی کے حق میں ہیں۔ طلبا نے ہاتھوں میں فلسطین کے جھنڈے اٹھا کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی۔ریلی کے آخر میں سکول کے اساتذہ نے فلسطینی عوام کے لیے خصوصی دعا کروائی اور مظلومین کے حق میں آواز بلند کرتے رہنے کا عزم کیا۔