راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے گرفتار68کارکنوں کو 3مقدمات سے ڈسچارج کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
28مئی کو پی ٹی آئی کے مظاہرے اور جلاو گھیراو کے 3مقدمات اور گرفتاریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے شناخت پریڈ میں شناخت نہ ہونے پر کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کیا۔
گرفتار 3کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کیا جبکہ30کا5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔تھانہ وارث خان پولیس نے شناخت پریڈ بعد101گرفتار کارکنان کو عدالت پیش کیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔