JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


الصفحة الرئيسية

چینی کمپنی بی وائی ڈی نے 2 الیکٹرک گاڑیاں پاکستان میں متعارف کرادیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی آٹوموبائل ویب سائٹ کے مطابق، چینی الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں بی وائی ڈی سیل اور بی وائی ڈی ایٹو3متعارف کرادی ہیں۔

بی وائی ڈی نے اپنے دونوں ماڈلز کے ویریئنٹس آج سے لاہور میں شروع ہونیوالے پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کردیے ہیں۔

پاک وہیلز کے مطابق بی وائی ڈی سیل کے ڈائنامک ماڈل کی ایکس شو روم قیمت ایک کروڑ47لاکھ90ہزار روپے جبکہ سیل کے پریمیئم ماڈل کی قیمت ایک کروڑ 69لاکھ90ہزار روپے ہے، دوسری جانب بی وائی ڈی ایٹو3کے ایڈوانس ماڈل کی قیمت89لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔۔

پاک وہیلز نے بتایا ہے کہ بی وائی ڈی سیل کے ڈائنامک ماڈل کی ایکس شو روم قیمت ایک کروڑ 47لاکھ90ہزار روپے جبکہ سیل کے پریمیئم ماڈل کی قیمت ایک کروڑ69لاکھ 90ہزار روپے ہے، دوسری جانب بی وائی ڈی ایٹو3کے ایڈوانس ماڈل کی قیمت89لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔

چینی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی نے گزشتہ برس کے دوران صرف4لاکھ 12ہزار سے زائد یوآن پلس الیکٹرک وہیکل فروخت کی تھیں جنہیں ایٹو3کے نام سے بیرون ملک برآمد بھی کیا جاتا ہے، جس کی مجموعی فروخت کا42فیصدر یعنی ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں برآمد کی گئی تھیں۔

بی وائی ڈی ایٹو3فرنٹ وہیل ڈرائیو کے ساتھ420کلومیٹر ڈبلیو ایل ٹی پی کی رینج پیش کرتی ہے، جس میں7.3سیکنڈ میں0سے100کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار اور 160کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار شامل ہے۔

یورپی یونین کے قانون کی طرف سے بیان کردہ شرائط کے تحت، ورلڈ وائڈ ہارمونائزڈ لائٹ وہیکل ٹیسٹ پروسیجر(ڈبلیو ایل ٹی پی)لیبارٹری ٹیسٹ کا استعمال ایندھن کی کھپت اور مسافر کاروں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ساتھ ساتھ ان کے آلودگی کے اخراج کی پیمائش کے لیے کیا جاتا ہے۔



الاسمبريد إلكترونيرسالة