پاکستان کا شکریہ، ایران سے مذاکرات جاری ہیں، کل کوئی سرپرائز مل سکتا ہے: ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمزکو مکمل کھول دیا، تہران سے ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے، پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کافی نکات پر اتفاق ہوگیا، میں نہیں سجھتا باقی اختلافات اتنے اہم ہیں، معاہدہ ہوتے ہی ناکہ بندی ختم کر دی جائے گی، ایران جنگ میں سو فیصد اہداف حاصل کر لئے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیارنہیں ہوں گے، امریکا ایران کی نیو کلیئرڈسٹ حاصل کرے گا، تباہ کئے گئے جوہری پلانٹ کی باقیات بھی واپس لائیں گے، کسی مالی لین دین کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ نیٹو کی جانب سے کال موصول ہوئی، ہمیں نیٹو کی ضرورت نہیں ان کو ہماری ضرورت ہے، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاس آ رہا ہے۔
امریکی صدر نے پاکستان سے اظہار تشکر کیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف میں بولے دونوں عظیم شخصیات ہیں، میں ان کا بہت شکر گزار ہوں۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت سمیت 8 جنگیں رکوانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں امن پسند ہوں، پاک بھارت جنگ روک کر 35 سے 50 ملین لوگوں کی جان بچائیں۔
