JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

وزیراعظم شہباز شریف کا جون میں روس کے دورے کا امکان

 وزیراعظم شہباز شریف کا جون میں روس کے دورے کا امکان

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف جون میں روس کا دورہ کر سکتے ہیں اور اس دوران ولادیمیر پوتن سے ملاقات متوقع ہے۔

یہ بات ماسکو میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے ایک انٹرویو میں بتائی، ان کا کہنا تھا کہ دورے کی تاریخوں پر کام جاری ہے اور امید ہے کہ جون تک یہ اہم دورہ ممکن ہو سکے گا۔

سفیر پاکستان کے مطابق وزیراعظم اس دورے کو ایک تاریخی موقع کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور وہ روسی صدر سے ملاقات کے خواہاں ہیں، وزیراعظم شہباز شریف روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ایک بااثر عالمی رہنما اور مدبر شخصیت کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے پرجوش ہیں۔

فیصل نیاز ترمذی نے مشرقِ وسطی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے روس سے درخواست کی ہے کہ وہ اسرائیل پر اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد اور ماسکو کے درمیان سفارتی چینلز ہمیشہ فعال رہے ہیں اور انہی کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

سفیرِ پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر سفارتی کوششوں میں بھرپور حصہ لیتا رہے گا۔

NameEmailMessage