JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

نوشہرہ ورکاں: بجلی کی تاروں میں سپارکنگ سے 34 ایکڑ گندم کی فصل جل کر راکھ


نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)نواحی گائو ں موضع کرلکے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بجلی کی تاروں میں اچانک سپارکنگ کے باعث گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔


تفصیلات کے مطابق مقامی زمیندار جمشید اسلم گجر ،عباس ولد اکبر گجر، فرمان ولد عارف گجر، اکبرولد یاسین گجر، عامرولد اکرم، ناصر ولد رمضان گجر،جاوید ملک، امجدولد موجدین گجر، جمشید ملک، طفیل ملک، اکبر ولد علم دین گجراور دیگر کاشتکاروں نے تقریبا چونتیس ایکڑ اراضی پر گندم کی فصل کاشت کر رکھی تھی۔ ذرائع کے مطابق کھیتوں کو سیراب کرنے کے لیے درمیان میں نصب پانی کی موٹر کے ساتھ بجلی کا ٹرانسفارمر بھی موجود تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر سے منسلک بجلی کی تاروں میں اچانک سپارکنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں خشک فصل نے فورا آگ پکڑ لی۔


آگ نے چند ہی لمحوں میں شدت اختیار کر لی اور تیز ہوا کے باعث شعلے تیزی سے پھیلتے چلے گئے۔ اہلِ دیہہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم آگ کی شدت اور ہوا کے دبا کے باعث تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔


عینی شاہدین کے مطابق آگ نے کاشتکاروں کی پوری چونتیس ایکڑ پر مشتمل کھڑی فصل کو جلا کر خاکستر کر دیا۔ متاثرہ کسانوں کے مطابق اس نقصان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، جس سے انہیں شدید مالی دھچکا پہنچا ہے۔


اہل علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور متاثرہ کاشتکاروں کو مناسب مالی امداد فراہم کی جائے، جبکہ بجلی کے نظام کی بہتری اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔




NameE-MailNachricht