JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

جنگ کے باعث ایرانی کرنسی میں ریکارڈ کمی، ایک ڈالر میں 18 لاکھ ریال

 جنگ کے باعث ایرانی کرنسی میں ریکارڈ کمی،ایک ڈالرمیں 18 لاکھ ریال

ایران کی قومی کرنسی ریال امریکی ڈالرکےمقابلےمیں 18 لاکھ فی ڈالر کی ریکارڈ کم ترین سطح پرپہنچ گئی،کیونکہ مشرقِ وسطی کی جنگ نے پہلے ہی کمزور معیشت پرمزیددباؤ ڈال دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں ایرانی ریال کی قدر میں آنے والی یہ کمی ملک میں مہنگائی کو مزید بڑھا سکتی ہے، جہاں خوراک،ادویات،الیکٹرانکس اورخام مال سمیت درآمدی اشیا کی قیمتیں ڈالرکی شرح سےمتاثرہوتی ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ امریکہ اوراسرائیل کے ساتھ چھ ہفتوں کی لڑائی کے دوران جمع ہونے والی غیر ملکی کرنسی کی طلب اب کھلی منڈی میں ظاہرہورہی ہے۔

جنگ بندی کے باوجودایرانی بندرگاہوں پرامریکی ناکہ بندی نے معیشت پر دبا بڑھا دیا ہے، جس کے نتیجے میں تیل کی ترسیل کو روک کر یا ضبط کر کے آمدنی اور زرمبادلہ کے ایک اہم ذریعے کونقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

امریکا اوراسرائیل کے حملوں نے ایرانی انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث تہران کو سٹیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات معطل کرنا پڑیں، جوسخت پابندیوں کا شکارملک کے لیے زرِمبادلہ کمانے کا ایک اہم ذریعہ تھیں۔

ایران کےمرکزی بینک کےمطابق 20 مارچ سے 20اپریل تک کےعرصے میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح 65.8 فیصد رہی،اورامکان ہے کہ کرنسی کی مزید گراوٹ اورتعمیرِنوکی ضروریات کے باعث یہ رجحان مزید تیزہوجائے گا۔

خیال رہےکہ 2025میں ایرانی کرنسی کی قدرتقریبا 70فیصد تک گرگئی، جس نے ملک بھرمیں حکومت مخالف مظاہروں کو جنم دیا۔


NameE-MailNachricht