JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Accueil

امارات سے تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گیا، دوسرا آج آئیگا

امارات سے تیل بردار جہاز کراچی پہنچ گیا، دوسرا آج آئیگا

پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ ،3روز میں 3جہاز لنگر انداز

حکومت کی بہترین حکمت عملی کے باعث خلیجی ممالک سے تیل بردار جہاز پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں،پورٹ قاسم پر تیل بردار جہاز کی ہنگامی برتھنگ شروع کر دی گئی، مزید دو جہاز بھی جلد پاکستان پہنچ جائیں گے ۔متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ سے روانہ ہونے والا تیل بردار جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا، پورٹ قاسم کے فوٹ کو ٹرمینل پر ایم ٹی نیو ایٹرو پاس جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لایا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق پورٹ قاسم پر دوسرا جہاز ایم ٹی اسپرس ٹو 55 ہزار میڑک ٹن خام تیل لے کر آج پہنچے گا۔تیسرا جہاز ایم ٹی سی کلپر 34 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر کل پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہو گا۔

پورٹ قاسم انتظامیہ کے مطابق خام تیل لانے والوں میں سے ایک جہاز عمان سے آرہا ہے ، تین دن میں خام تیل کے تین جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوں گے ۔ دریں اثنا وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے آئندہ ہفتوں کیلئے مزید پٹرولیم کارگو کے انتظامات کرلیے ہیں،ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، وہ پٹرول کی قیمتوں کی نگرانی کے لئے وزیرِ اعظم کی جانب سے قائم کی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ، اجلاس میں خطے کی صورتحال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور سپلائی کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے اجلاس کو بتایا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین معمول کے مطابق فعال ہے، جبکہ متعدد کارگو راستے میں ہیں۔

وزیر خزانہ کو بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ حکومت نے آئندہ ہفتوں کیلئے مزید پٹرولیم کارگو کے انتظامات بھی کر لیے۔ دوسری جانب اجلاس میں توانائی کی طلب کم کرنے کیلئے مختلف بچت اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے عوامی اور سرکاری سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے محتاط استعمال پر زور دیا۔علاوہ ازیں ریفائنری آپریشنز اور تیل کی درآمدات کے انتظامات کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا اور پٹرول پمپس پر سپلائی کی نگرانی کیلئے صوبوں کے ساتھ رابطہ مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ وزیر خزانہ نے اس موقع پر کہا اگرچہ عالمی توانائی منڈیاں اس وقت شدید اتار چڑھا ئو کا سامنا کر رہی ہیں تاہم پاکستان کی سپلائی کی صورتحال مستحکم ہے ، جس کی وجہ پیشگی منصوبہ بندی اور مختلف وزارتوں کے درمیان قریبی رابطہ کاری ہے ۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق راناتنویرحسین، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وفاقی وزیر بحری امورمحمدجنیدانوار اور وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہرکیانی کے علاوہ متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور ریگولیٹری اداروں کے وفاقی سیکرٹریز اور سینئر حکام نے شرکت کی۔






NomE-mailMessage