JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

سمندری سطح میں اضافے سے متعلق سائنسدانوں کا اندازہ غلط نکلا

سمندری سطح میں اضافے سے متعلق سائنسدانوں کا اندازہ غلط نکلا

 حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے پتہ لگایا ہے کہ دنیا بھر میں سمندر کی سطح بعض اندازوں سے تقریبا ایک فٹ (30 سینٹی میٹر) زیادہ ہوگئی ہے۔

مارچ 2026 میں شائع ہونے والی ایک سائنسی تحقیق کے مطابق دنیا میں سمندری سطح کے بارے میں بہت سی پچھلی سٹڈیز میں غلط اندازے لگائے گئے تھے، محققین نے سیکڑوں تحقیقوں کا جائزہ لیا اور معلوم ہوا کہ تقریبا 90 فیصد مطالعات میں ساحلی پانی کی اصل اونچائی کو اوسطا ایک فٹ کم سمجھا گیا تھا۔

اس کا مطلب ہے کہ بہت سی ساحلی جگہوں پر سمندر پہلے ہی اتنا بلند ہے جتنا سائنسدان پہلے نہیں سمجھتے تھے، جس سے لاکھوں مزید لوگ سیلاب کے خطرے میں آ سکتے ہیں۔

یہ غلطی کیوں ہوئی؟ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ زمین کی اونچائی اور سمندر کی سطح کو مختلف طریقوں سے ناپا جاتا رہا، ان پیمائشوں میں فرق کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں اصل پانی کی سطح کم ظاہر ہو رہی تھی۔

سمندر کی سطح تیزی سے بڑھنے کی وجوہات میں گلوبل وارمنگ ہے جس سے سمندری پانی گرم ہو کر پھیلتا ہے اور گلیشیئرز اور برفانی چادروں کا پگھلنا، بعض ساحلی علاقوں میں زمین کا دھنسنا بھی وجہ ہے۔


NameEmailMessage