JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

اجتماعی زیادتی کیساتھ خاتون کاگردہ بھی نکال لیا

 اجتماعی زیادتی کیساتھ خاتون کاگردہ بھی نکال لیا 

چوہنگ کی رہائشی خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور گردہ نکالنے کا افسوسناک واقعہ میں تاحال ملزمان گرفتار نہ ہوسکے ۔

 ملزمان نے خاتون کو نوکری دلوانے کا جھانسہ دیکر گردہ نکالا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔تھانہ چوہنگ پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔مقدمہ مدعیہ نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ سلیم نامی ملزم مجھے نوکری کا جھانسہ دیکر پنڈی لے گیا ،وہاں ایک کوٹھی میں لیجاکر ملزمان نے زیادتی کی ہے ۔ملزمان نے میرا گردہ نکال لیا اور 50 ہزار روپے دے دئے ۔تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی ہے ۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ مقدمہ مدعیہ پولیس کے تعاون نہیں کر رہی ہے ۔بارہا فون کرنے کی بجائے ملزمان کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہی۔


 


NameE-MailNachricht