JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

گندم کی فصل سنہری بالیوں میں تبدیل ہونے لگی

 گندم کی فصل سنہری بالیوں میں تبدیل ہونے لگی

بارشیں نہ ہوں تواپریل کے پہلے ہفتہ میں کٹائی شروع ہو جائیگی:ماہرین

تتلے عالی میں گندم کی فصل سنہری بالیوں میں تبدیل ہونے لگی۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی سمیت تحصیل نوشہرہ ورکاں میں رواں سیزن میں پونے دولاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کی منظور شدہ اقسام کی کاشت کی گئی ، گندم کی بہتر پیداوار کیلئے محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے علاقائی سطح پر ماہرین پر مشتمل ٹیمیں ڈیروں، حویلیوں، کھیتوں اور چھوٹے چھوٹے اجتماعات میں کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی،کھادوں کے استعمال، جڑی بیوٹیوں کی تلفی بارے مفید مشورے دے رہے ہیں،نوشہرہ ورکاں سمیت ضلع بھر میں گندم کی فصل کو دودھیا سٹے لگ گئے ہیں جو سنہری بالیوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہوں دھوپ اسی طرح رہی تواپریل کے پہلے ہفتہ میں گندم کی کٹائی شروع ہو جائیگی البتہ سندھ،بہاولپور کے علاقوں میں آئندہ چند روز تک کٹائی کا آغاز ہوجائیگا۔


NameEmailMessage