JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کیلئے مریم کو بتائیں پروگرام کا آغاز

 ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کیلئے مریم کو بتائیں پروگرام کا آغاز

یکم رمضان المبارک سے ضرورت مند خاندانوں کی فوری مدد کے لئیمریم کو بتائیں پروگرام کا آغاز ہوگا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ایکس میسج میں اس بے مثال اقدام مریم کو بتائیںکا اعلان کیاگیا جس کے تحت مالی مشکلات کے شکار افراد 24گھنٹے میں 10ہزار روپے تک مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔ یکم رمضان المبارک سے مریم کو بتائیں ہیلپ لائن 1000فنکشنل ہوگی،ضرورت مند افراد ہیلپ لائن پر کال کرکے 10ہزار کی مالی امداد حاصل کرسکیں گے۔

مالی امداد کے خواہش مند افراد ویب پورٹل یا ایپ پر شناختی کارڈ نمبر درج کرکے ا مداد حاصل کرسکیں گے،شفاف سسٹم کے تحت جانچ پڑتال کے بعد ضرورت مند کو بروقت امداد مہیا کی جائے گی۔

مریم کو بتائیںپروگرام میں شفافیت کے لئے لائیوٹریکنگ کا سسٹم نافذکیاگیاہے جس کے تحت  ڈیجیٹل ریکارڈ اور مانیٹرنگ بھی ہوگی۔ 

PSER میں رجسٹرڈدرخواست گزار کو مریم کو بتائیں پروگرام کے تحت مالی امداد 24گھنٹے کے اندر ٹرانسفر ہوجائے گی،PSER میں نہ رجسٹرڈ درخواست گزار کی تصدیق او ررجسٹریشن کے لئے 4دن کا وقت مقررہے،رمضان المبارک میں ہر ضرورت مند کے لئے حکومتی وسائل تک رسائی یقینی بنائی جائے گی۔


NameEmailMessage