JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Home

نادرا نے محفوظ شناختی تصدیق کا جدید نظام متعارف کرا دیا

 نادرا نے محفوظ شناختی تصدیق کا جدید نظام متعارف کرا دیا

نوشہرہ ورکاں:(نامہ نگار) نادرا کی نئی سہولت نشان پاکستان محفوظ شناختی تصدیق کا جدید نظام متعارف کرا دیا گیا۔

سرکاری اور ریگولیٹڈ نجی اداروں کے لئے آن لائن شناختی تصدیق کی سہولت ہوگی، رجسٹریشن، سبسکرپشن اور رسائی سمیت تمام سہولتیں ایک ویب پورٹل پر ملیں گی۔

بینکوں، ٹیلی کام اور مالیاتی سمیت ریگولیٹڈ نجی ادارے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل اکانومی انانسمنٹ پروجیکٹ کے تحت نادرا نے اقدام اٹھایا، شناختی تصدیق کا عمل تیز، محفوظ اور مکمل ڈیجیٹل ہو گا۔

اِس اقدام سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملے گا، شہریوں کا اعتماد بڑھے گا، نادرا آرڈیننس اور متعلقہ قواعد کے تحت نادرا شناختی تصدیق کی خدمات فراہم کرتا ہے، طویل دستاویزی کارروائی اور بار بار منظوری کے باعث پہلے مشکلات پیش آتی تھیں، نشان پاکستان کی بدولت تمام تر کارروائی ایک جگہ، آن لائن اور مکمل ڈیجیٹل ہوگی۔

آن بورڈنگ تیز، شفاف اور قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہوگی، ڈیٹا زیادہ محفوظ اور خدمات کی فوری فراہمی ممکن ہو گی۔


NameEmailMessage