JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

برطانیہ میں اے آئی کے باعث 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں خطرے میں

 برطانیہ میں اے آئی کے باعث 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں خطرے میں

 برطانوی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں منصوعی ذہانت پر زیادہ انحصار کی زد میں ہیں۔

تھنک ٹینک کے مطابق مصنوعی ذہانت پر انحصار کم نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں برطانیہ میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک پالیسی ریسرچ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کی وجہ سے 75 فیصد سے کم درجے پر کمانے والوں کی ملازمت کی قدر کم ہو جائے گی یا مکمل ختم ہوجائے گی۔

تاہم وہ ملازمتیں جن میں اعلی درجے کی فیصلہ سازی درکار ہوتی ہے، انہیں فی الحال محفوظ بتایا گیا ہے۔



NameE-MailNachricht