JavaScript is not enabled!...Please enable javascript in your browser

جافا سكريبت غير ممكن! ... الرجاء تفعيل الجافا سكريبت في متصفحك.


Startseite

روسی افواج کی یوکرین میں پیش قدمی، ایک ہفتے میں 4 علاقوں پر کنٹرول کا دعوی

 روسی افواج کی یوکرین میں پیش قدمی، ایک ہفتے میں 4 علاقوں پر کنٹرول کا دعوی

ماسکو: (نامہ نگار) روسی وزارت دفاع نے روسی افواج کی جانب سے یوکرین میں پیش قدمی کرتے ہوئے ایک ہفتے میں 4 علاقوں پر کنٹرول کا دعوی کیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے دعوی کیا ہے کہ 7 سے 13 فروری کے دوران یوکرین میں جاری خصوصی فوجی آپریشن میں مجموعی طور پر 8 ہزار 485 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

درجنوں ٹینک، 100 سے زائد بکتر بند گاڑیاں، سیکڑوں فوجی گاڑیاں، متعدد راکٹ لانچر اور اسلحہ و گولہ بارود کے گودام تباہ کیے گئے، اسی عرصے میں روسی افواج نے 4 نئی بستیوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹل گروپ نارتھ نے خارکوف ریجن کی چوگونووکا اور سومی ریجن کی سیدوروفکا پر قبضہ کیا۔

بیٹل گروپ ویسٹ نے خارکوف ریجن کی گلوشکووکا کو اپنے کنٹرول میں لیا، جبکہ بیٹل گروپ ایسٹ نے زاپوروزیے ریجن کی زالیزنیچنوئے میں پیش قدمی کرتے ہوئے اسے آزاد کرانے کا اعلان کیا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق مختلف محاذوں پر کارروائیوں کے دوران بیٹل گروپ نارتھ نے ایک ہزار 425 سے زائد یوکرینی فوجیوں کو ہلاک یا زخمی کیا۔

بیٹل گروپ ویسٹ نے ایک ہزار 130 سے زائد، بیٹل گروپ ساتھ نے 925 سے زائد، بیٹل گروپ سینٹر نے ایک ہزار 895 سے زائد، بیٹل گروپ ایسٹ نے دو ہزار 830 سے زائد جبکہ بیٹل گروپ دنیپر نے تقریبا 280 اہلکاروں کو نقصان پہنچانے کا دعوی کیا۔

ان کارروائیوں میں جرمن ساختہ لیپرڈ ٹینک بھی تباہ کیے جانے کا دعوی کیا گیا ہے۔

روسی وزارتِ دفاع نے مزید کہا کہ یوکرین کی جانب سے روسی شہری تنصیبات پر مبینہ حملوں کے جواب میں ایک بڑے اور چھ مشترکہ حملے کیے گئے، جن میں اعلی درستگی کے ہتھیاروں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

ان حملوں میں یوکرین کی دفاعی صنعت، توانائی اور ایندھن کے مراکز، فوجی ہوائی اڈے، اسلحہ و میزائل گودام اور ڈرون تیاری و ذخیرہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے ایک ہفتے کے دوران پانچ کروز میزائل، 28 گائیڈڈ بم، 39 ہائی مارس راکٹ، چار نیپچون طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل اور ایک ہزار 243 ڈرون مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

وزارتِ دفاع کے مطابق خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرین کے 670 جنگی طیارے، 283 ہیلی کاپٹر، ایک لاکھ 13 ہزار 957 ڈرونز، 27 ہزار 647 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، ایک ہزار 664 ملٹی پل راکٹ لانچر اور 33 ہزار سے زائد فیلڈ آرٹلری گنز اور مارٹر تباہ کیے جا چکے ہیں۔

روسی دعوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔

 


NameE-MailNachricht